اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں پنجاب کی برتری بدستور قائم ہے، جہاں کے کھلاڑیوں نے اب تک 77 سونے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 164 میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔اسلام آباد میں جاری گیمز میں خیبر پختونخوا 90 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے، جبکہ سندھ 70 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پنجاب کے کھلاڑیوں نے گیمز کے آغاز سے ہی شاندار کارکردگی دکھائی ہے، اور انہوں نے 77 طلائی، 50 چاندی اور 37 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ خیبر پختونخوا نے 24 سونے، 30 چاندی اور 37 کانسی کے تمغے جیت کر 90 مجموعی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ سندھ کے کھلاڑیوں نے 15 سونے، 26 چاندی اور 31 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔گیمز کا آج آخری دن ہے۔
بین الصوبائی قائد اعظم گیمز، پنجاب کی برتری بدستور برقرار
5