تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں پارلیمنٹ کے اراکین نے حجاب بل میں ترمیم کی درخواست کی ہے، جس میں خواتین کے لیے لازمی حجاب نہ پہننے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، قانون سازوں نے ملک میں حجاب کے لازمی قانون کو نرم کرنے اور اس کے ساتھ جڑی سخت سزاں کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ بل پارلیمنٹ میں منظور ہو چکا ہے، تاہم حتمی توثیق کے لیے ابھی تک حکومت کو نہیں بھیجا گیا۔ ایران کے نائب صدر برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری نے بل کی منظوری کے لیے بھیجنے کی درخواست روک دی ہے۔شہرام دبیری نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس نوعیت کی ترامیم چاہتے ہیں اور یہ عمل کتنے وقت میں مکمل ہو گا۔ دوسری جانب، امکان ہے کہ یہ بل صدر مسعود پزشکیان کو رواں ماہ بھیجا جائے گا۔
ایران: اراکین اسمبلی کی حجاب بل میں نرمی کی درخواست
6