پشاور( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کے مخالفین ناکام ہوں گے، کیونکہ ان کا موقف اصولی، آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے۔مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اسلامیہ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آج مدارس کو ایک مشکل کا سامنا ضرور ہے، لیکن ان شا اللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا، اور مدارس کے مخالفین ناکام ہوں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کا موقف کمزور ہے اور وہ علما کو آپس میں لڑا رہے ہیں، حالانکہ علما سب بھائی بھائی ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ “اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملا چکے ہیں۔ اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے، جو ہمارے درمیان تفریق ڈال رہا ہے۔”
علما کو آپس میں لڑانے والے مخالفین ناکام ہوں گے، مولانا فضل الرحمان
10