ایتھنز( مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یونان میں تین مختلف کشتی حادثوں میں مزید 35 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ یونانی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا ریسکیو آپریشن ختم کر دیا ہے، جس کے بعد تمام لاپتہ افراد کو مردہ تصور کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا میں تقریبا 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں، جو یورپ جانے کے خواہشمند ہیں اور مختلف پاکستانی اور لیبیا کے ایجنٹوں کے پاس ہیں۔ یہ افراد قانونی طور پر پاکستان سے ویزہ لے کر لیبیا پہنچے تھے۔دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پھالیہ سے مبینہ انسانی اسمگلر محمد حسن کو گرفتار کر لیا ہے۔
یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی
5