اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان میں صوبائی وزرا اور مشیروں کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں وزرا کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک اضافے کا معاملہ پاکستان کے عوام اور حکومت کا اپنا مسئلہ ہے، نہ کہ امریکا کا۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں اتنی غربت کے باوجود حکومتی حکام نے اپنی تنخواہیں بڑھا لی ہیں، جبکہ امریکا نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ اس پر میتھیو ملر نے کہا کہ “ہم دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے حکومتی ملازمین کی تنخواہوں پر اپنی رائے نہیں دیتے، اور یہ پالیسی پاکستان کے لیے بھی لاگو ہوگی۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سوال پاکستانی حکومت سے ہونا چاہیے، امریکا سے نہیں۔
پاکستانی وزرا کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ؛ امریکا کا ردعمل آگیا
5