کراچی( اباسین خبر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پی ٹی آئی کے رہنماں کو ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چلنے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے ملک میں سول نافرمانی کی کال نہ دیں، خاص طور پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں رہتے ہوئے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ “آگ لگا دو” اور “سڑکیں بند کر دو”۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہتھیار ہیں تو لڑنا کس سے ہے؟ وفاق کے ساتھ یا دہشت گردوں کے ساتھ؟ انہوں نے تجویز دی کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں شام کے بعد پولیس کے اہلکار باہر نہیں نکلتے۔
پی ٹی آئی رہنما ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چل رہے ہیں: شرجیل میمن
7