لاہور( اباسین خبر) لاہور ہائیکورٹ میں یونان میں پاکستانیوں کے کشتی ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونان میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں، اور اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں پاکستانیوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی سمگلروں کے خلاف مثر کارروائی نہیں کر رہی، اور انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے، اور ساتھ ہی انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر
7