7
راولپنڈی( اباسین خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں ترسیلات زر روکنے کی کال دینے کا اعلان کیا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن کا قیام اور بے گناہ کارکنوں کی رہائی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے یہ مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور اپنے حامیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ حکومت سے یہی مطالبات پورے کرائے۔