اسلام آباد( اباسین خبر) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سہولت کاری کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں اور وہ اس میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے تمام سیاسی ایشوز پر بات چیت کے لیے ان کا دفتر اور گھر ہر وقت حاضر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ ہر مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، اور اگر پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی ہیں، لیکن مذاکرات کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اور اس عمل کو بندوق کے زور پر نہیں کیا جا سکتا۔ پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے، جس کا ذکر انہوں نے کیا۔پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی سیاسی رہنماں کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا، اور کہا تھا کہ جب تک تمام سیاسی قوتیں ایک ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کرتیں، مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے رابطے کیے جائیں گے، لیکن بات تب آگے بڑھے گی جب ان کے مطالبات پر کھل کر بات کی جائے اور ان کی شکایات دور کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کوئی فیصلہ خود نہیں کرتی بلکہ ان کے فیصلے بانی عمران خان سے ہدایات لے کر کیے جاتے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار
6