5
لاہور( اباسین خبر) جناح ہائوس جلا گھیرا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں جے آئی ٹی نے مزید پانچ ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جس دوران جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں یہ پانچ ملزمان بے گناہ قرار پائے۔دوران سماعت، پانچ ملزمان نے اپنی ضمانتیں واپس لینے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، اور سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاس جلا گھیرا کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔