اسلام آباد( اباسین خبر)یونان میں کشتی کے حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے 5 پاکستانیوں کے نام احمد، عابد، رحمان، سفیان اور عبداللہ ہیں۔یونان میں پاکستانی سفیر، عامر آفتاب قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں 84 پاکستانی سوار تھے اور وہ نامعلوم مقام پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی افراد کی لاشیں حکومتی اخراجات پر پاکستان روانہ کی جائیں گی اور یونانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔یونانی حکام نے ریسکیو آپریشن 72 گھنٹے بعد بند کر دیا ہے، جس سے درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کی امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔
یونان کشتی حادثے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
6