کو ئٹہ ( اباسین خبر)جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنظیماتِ مدارس اور جے یو آئی کو اس بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں حکومت کو سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے اور اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جانا چاہیے۔حافظ حمد اللہ نے واضح کیا کہ یہ جے یو آئی اور تنظیماتِ مدارس کا حکومت سے مطالبہ ہے اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ بل قانون کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے اور اگر حکومت فوری طور پر فیصلہ نہیں کرتی تو دیر ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو فیٹف کے حوالے نہ کیا جائے اور قوم کو بتا دیا جائے کہ ایوان میں فیصلے عوام کی مرضی کے نہیں، بلکہ فیٹف کی ہدایات کے مطابق ہو رہے ہیں۔
مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں: حافظ حمد اللّٰہ
6