لاہور( ہیلتھ ڈیسک)ادرک پانی کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو صحت کے مختلف مسائل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ادرک پانی نہ صرف موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، بلکہ یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ہے، اور اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بچا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ادرک پانی نہار منہ پینے سے جسم کی صفائی میں مدد ملتی ہے اور یہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، ادرک کا پانی جسم میں توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے، جس سے مختلف بیماریوں سے بچا ممکن ہوتا ہے۔
نہار منہ 1 گلاس ادرک پانی کے فوائد بے شمار
6