کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)سائنسدانوں نے پہلی بار یہ پتہ لگایا ہے کہ روزانہ کتنے قدم چلنا ڈپریشن کے خطرات کو کم کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کی تحقیق میں 33 مختلف مطالعات کا جائزہ لیا گیا، جس میں ایک لاکھ بالغوں نے فٹنس ٹریکرز کا استعمال کیا۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ قدم چلنے کا ذہنی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 10 ہزار قدموں کا ہدف جو عام طور پر بہت زیادہ سمجھا جاتا ہے، ذہنی صحت کے لحاظ سے ضروری نہیں کہ اتنا زیادہ ہو، خاص طور پر جب مقصد صرف موڈ کی بہتری ہو۔ اس سائنسی تجزیے کے مطابق، دن میں 7,000 سے 8,000 قدم چلنا بہتر نتائج دے سکتا ہے اور ڈپریشن کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈپریشن میں کمی کیلئے کتنے قدم چلنا چاہیے؟ سائنسدانوں نے پتہ لگالیا
9