5
لاہور( ہیلتھ ڈیسک)طبی ماہر ڈاکٹر سعدیہ خالد نے سردیوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ‘جیو پاکستان’ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یخنی قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سعدیہ کا مزید کہنا تھا کہ نومبر کے آخر تک انفلوئنزا شاٹ لگوانا چاہیے، خاص طور پر 6 ماہ سے کم عمر بچوں اور بزرگ افراد کے لیے یہ شاٹ ضروری ہے تاکہ وہ سردیوں میں ہونے والے موسمی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔