دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی سلیکون اویسس (DSO) میں اب رہائشی یا کام کرنے والے افراد ڈرون کے ذریعے گھر بیٹھے کھانے پینے کا سامان، ادویات یا دیگر ضروری اشیا منگوا سکتے ہیں۔ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے مشرق وسطی کے پہلے ڈرون ڈیلیوری سسٹم کا باضابطہ آغاز کیا۔شیخ حمدان نے روچیسٹر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-دبئی (RIT-Dubai) کے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرون سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے پہلا آرڈر دیا، جو کامیابی سے اپنی منزل پر پہنچا۔ یہ ڈرون سسٹم شہر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں کم شور والے پنکھے، پیراشوٹ اور فلائٹ کنٹرول سسٹم جیسے جدید فیچرز شامل ہیں۔ اس اقدام سے دبئی میں ڈرون کی ٹیکنالوجی کے استعمال میں نیا سنگ میل قائم ہوا ہے، جو مستقبل میں ترسیل کے طریقوں کو مزید سہولت بخشے گا۔
دبئی میں ڈرون کے ذریعے اشیاء کی ڈیلیوری کا آغاز
6