ممبئی ( شو بزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار مکیش کھنہ نے سوشل میڈیا پر سناکشی سنہا سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔ مکیش کھنہ نے کہا کہ ان کا مقصد کبھی بھی کسی کو بری نیت سے نقصان پہنچانا نہیں تھا، بلکہ ان کا مقصد نئی نسل میں علم کی کمی کو اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے یہ وضاحت ایک میڈیا گفتگو کے دوران دی، اور کہا کہ وہ حیران ہیں کہ سناکشی نے اس معاملے پر اتنا دیر سے ردعمل ظاہر کیا۔ ان کے مطابق، سوناکشی سنہا اس وقت ایک مناسب مثال تھیں کیونکہ وہ “کون بنے گا کروڑ پتی” کے ایک ایپی سوڈ میں رامائن سے متعلق سوال کا جواب دینے میں ناکام رہیں۔یہ بحث 2019 میں اس وقت شروع ہوئی جب سوناکشی سنہا “کون بنے گا کروڑ پتی” کے ایک ایپی سوڈ میں رامائن سے متعلق ایک سوال کا درست جواب نہیں دے پائیں، جس کے بعد مکیش کھنہ نے سناکشی کے والد شتروگن سنہا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو رامائن کی تعلیم نہیں دی اور ان کی پرورش پر سوال اٹھایا تھا۔اس پر سوناکشی سنہا نے مکیش کھنہ کے بیان کو “نامناسب” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس موضوع پر مزید بات نہ کی جائے۔ انہوں نے اپنے والد شتروگن سنہا کی عزت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی تربیت اور پرورش کی بدولت ہی وہ مکیش کھنہ کو احترام کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔
مکیش کھنہ نے شتروگن سنہا سے متعلق بیان پر سناکشی کو وضاحت پیش کردی
4