آکلینڈ( سپورٹس ڈیسک)سپن بالنگ آل رانڈر مچل سینٹنر کو وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق 32 سالہ مچل سینٹنر کو باضابطہ طور پر مستقل کپتان بنایا گیا ہے۔ وہ کین ولیمسن کی جگہ لیں گے جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔مچل سینٹنر نے اب تک 243 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔ اس سے قبل وہ 24 ٹی 20 اور 4 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ وہ فل ٹائم وائٹ بال کپتان کی ذمہ داریاں دورہ سری لنکا میں سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دسمبر کے آخر میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ علاوہ ازیں، نیوزی لینڈ کی فروری میں پاکستان میں سہ فریقی سیریز بھی شیڈول ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لے گی۔
مچل سینٹنر وائٹ بال فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر
11