6
پارل( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میں مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا نے اپنا “مین آف دی میچ” کا ایوارڈ اوپنر صائم ایوب کو دے دیا۔گزشتہ روز پارل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر پہلا ون ڈے میچ اپنے نام کیا۔ اس میچ میں اوپنر صائم ایوب نے سنچری سکور کی جبکہ سلمان آغا نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سلمان آغا کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، تاہم انہوں نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو اپنا ایوارڈ دے کر ان کی اننگز کو سراہا۔