نیویارک( سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ لیگ امریکا نے کرکٹ کے عالمی فروغ اور کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کے ساتھ 2025 کے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان این ایل سی کی گزشتہ سال کی غیر معمولی کامیابی کے بعد کیا گیا، جس میں لیگ نے کرکٹ کے مداحوں کو نیا اور دلچسپ تجربہ فراہم کیا تھا۔این ایل سی کی جانب سے امریکا میں 2024 کے پہلے سال میں کرکٹ کے شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے شاندار مواقع فراہم کیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق لیگ کی موبائل ایپ “کرکٹ” کو 1.1 ملین بار ڈان لوڈ کیا گیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایک سو ملین سے زائد افراد نے رسائی حاصل کی۔معروف بین الاقوامی براڈکاسٹرز کے ساتھ شراکت داری کے نتیجے میں لیگ کا مواد 120 ممالک میں نشر ہوا، جس سے این ایل سی نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔این ایل سی نے یو ایس اے کرکٹ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے کالیجیٹ کرکٹ لیگ قائم کی، جو امریکا کی نمایاں یونیورسٹیوں میں کرکٹ کلبوں کو متحد کرنے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے وقف ہے۔ یہ اقدام کرکٹ کے لیے ایک مضبوط ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ سسٹم کا حصہ ہے، جو آنے والے برسوں میں ٹیم امریکا کی کامیابیوں کو یقینی بنائے گا۔
کرکٹ کا فروغ، امریکا میں نیشنل کرکٹ لیگ 2025 کے ٹورنامنٹ کا اعلان
9