پشاور( کامرس ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی ٹرانسمیشن لائن کے بعد سوئی گیس کنٹرول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صوبائی حکومت نے سوئی گیس سے متعلق پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں یومیہ 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی ہے جبکہ صوبے کی ضرورت 200 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ ہے۔ذرائع کے مطابق صوبے میں پیدا ہونے والی گیس کو اپنے کنٹرول میں لیا جائے گا۔صوبائی وزیر آفتاب عالم نے کہا کہ وفاق سے یومیہ صرف 100 سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بمشکل ملتی ہے، جبکہ آئین میں واضح ہے کہ آئل اینڈ گیس پیدا کرنے والا صوبہ پہلے اپنی ضرورت پوری کرے گا اور بعد میں دیگر صوبوں یا وفاق کو گیس دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا ویژن ہے کہ گیس سے متعلق پیداواری سیکٹر کو فروغ دیا جائے گا۔آفتاب عالم نے مزید کہا کہ صوبے میں فرٹیلائزر انڈسٹری لگائی جائے گی اور سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس ہمارے صوبے کی ہے، لیکن یہ صرف ہمارے صوبے کے لیے نہیں ہے، اور گیس سے متعلق پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
کے پی حکومت کا بجلی ٹرانسمیشن لائن کے بعد سوئی گیس کنٹرول کرنے کا فیصلہ
5
پچھلی پوسٹ