لاہور( شو بز ڈیسک)درویش صفت اداکار علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے۔چلبلے، ہنس مکھ اور نرم مزاج اداکار علی اعجاز 1941 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کی ابتدا ریڈیو پاکستان لاہور سے کی، اور 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کے آغاز کے بعد سلسلے وار کھیل لاکھوں میں تین میں ایک مرکزی کردار ادا کیا، جس نے انہیں خاصی مقبولیت دلائی۔ٹی وی پلے دبئی چلو اور خواجہ اینڈ سنز نے علی اعجاز کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔ ان کا کردار شب دیگ میں مسٹر باجوہ کے طور پر بھی بے حد پسند کیا گیا۔ٹی وی اور سٹیج کے بعد علی اعجاز نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی جاندار اداکاری سے فلموں میں بھی کامیابی حاصل کی۔ ان کی مشہور فلموں میں انسانیت، لیلی مجنوں، وحشی جٹ، چور مچائے شور، صاحب جی اور جوڑا شامل ہیں۔علی اعجاز کو 14 اگست 1993 کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، اور انہوں نے متعدد نگار ایوارڈز بھی جیتے۔درویش صفت اداکار علی اعجاز 18 دسمبر 2018 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
درویش صفت اداکار علی اعجاز کی آج چھٹی برسی
6