لاہور( اباسین خبر)نئے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں چیف جسٹس کے نام کے ساتھ “عزت مآب” نہ لکھنے پر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن نیاز محمد خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے پیش ہوا۔ کیس کی سماعت جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں ہوئی۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں عدالت کی معاونت کی جائے۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن درست طور پر جاری کیا گیا اور درخواست ناقابل سماعت ہے۔درخواست گزار آفاق احمد نے اپنے دلائل میں کہا کہ نئے ججز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں چیف جسٹس کے نام سے قبل “عزت مآب” نہ لکھنا قانونی تقاضوں کے خلاف ہے، کیونکہ چیف جسٹس یا ججز کے نام سے قبل “عزت مآب” لکھنا ضروری ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نوٹیفکیشن میں یہ مبہم زبان استعمال کرنے پر سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ: جج کے نام سے پہلے عزت مآب نہ لکھنے پر توہین عدالت کی درخواست
5