6
کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کے باعث سوئی سدرن گیس کی پائپ لائنیں منجمد ہوگئیں، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔ایس ایس جی سی کے ترجمان نے بتایا کہ اٹھارہ انچ قطر کی لائن پر نصب کنٹرولرز آئسنگ کی وجہ سے منجمد ہوگئے ہیں، جس کے باعث پائپ لائن سیٹ 130 پی ایس آئی کے بجائے صرف 20 پی ایس آئی پر کام کر رہی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح چھ بجے سے صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ شہر کے مختلف حصے، نواں کلی، پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت کے علاقے شامل ہیں۔