6
وانواٹو( مانیٹرنگ ڈیسک)وانواٹو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، جس کے بعد علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق منگل کے روز پورٹ ولا میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانوں کی میزبانی کرنے والی عمارت پر کھڑکیاں اور کنکریٹ کے ستون گر گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔