برلن( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن چانسلر اولاف شولز اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے، جس کے بعد جرمنی میں مخلوط حکومت ختم ہوگئی اور قبل ازوقت انتخابات کا شیڈول 23 فروری 2025 کو جاری کر دیا گیا۔شولز نے مخلوط حکومتی اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد وفاقی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا، مگر وہ پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ شولز کو 733 نشستوں والے ایوان زیریں میں صرف 207 ارکان کی حمایت ملی، جب کہ 394 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور 116 ارکان غیر حاضر رہے۔ وہ 367 ارکان کی اکثریت سے بہت پیچھے رہ گئے۔شولز کی ناکامی کے بعد جرمنی میں مخلوط حکومت ختم ہوگئی۔ حکومتی اتحاد، جو تین سیاسی جماعتوں پر مشتمل تھا، نومبر میں وزیر خزانہ کرسچن لنڈنر کی برطرفی کے بعد ٹوٹ گیا تھا۔ لنڈنر کے کاروبار کے حامی فری ڈیموکریٹس نے اتحادی حکومت چھوڑ دی تھی، جس سے شولز کی پارلیمنٹ میں اکثریت چھین لی گئی تھی۔
جرمن چانسلر اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام، مخلوط حکومت ختم
5