پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں ایک رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
علی امین گنڈاپور کو 16 جنوری تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
5