کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، ایپل ایک نئے فلوڈ ایبل ٹیبلٹ پر کام کر رہی ہے جو موجودہ سب سے بڑے آئی پیڈ سے بھی دگنا ہوگا۔ اس ڈیوائس کی متوقع لانچ 2026 تک ہو سکتی ہے۔ اس میں ایک تقریبا نا دکھنے والی لکیر ہوگی جو دو آئی پیڈ پرو کو جوڑتی ہے، اور یہ فولڈ ہونے کے قابل ہوگا۔اس ڈیوائس کا سائز 18.8 انچ تک پھیلنے کی توقع ہے، جو اس کی فولڈ ہونے کی حالت میں کافی چھوٹا ہوگا۔ ایپل کے ڈیزائنرز نے فولڈ ہونے والے آئی پیڈ کا نمونہ پہلے ہی تیار کر لیا ہے، اور کمپنی اس سے قبل 2011 سے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیٹنٹس فائل کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے گزشتہ دہائی بھر سے فولڈ ایبل آئی پیڈ اور آئی فون کے بارے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ماہرین نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ ایپل اپنا فولڈ ایبل آئی پیڈ، اپنے بینڈی آئی فون سے پہلے متعارف کرائے گا۔ اس کے علاوہ، ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنائیک نے بھی کہا تھا کہ اگر ایپل فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کراتی تو یہ اپنے حریفوں سے پیچھے رہ جائے گی۔
ایپل اپنی فولڈ ایبل ڈیوائس کب متعارف کرائے گا؟
11