نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں ایک کہکشاں کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جو کہ کائنات کے ابتدائی دور میں تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ اس کہکشاں کو “فائر فلائی اسپارکلز” کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کہکشاں بِگ بینگ کے 60 کروڑ برس بعد وجود میں آئی تھی، اور جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے اس کہکشاں اور اس جیسے دیگر بہت بڑی کہکشاں کی نشان دہی کی ہے۔ناسا کے مطابق، اس تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا کہ اس دور کی کہکشاں میں موجود خصوصیات ہمارے نظام شمسی کے موجودہ حالات سے ملتی جلتی ہیں۔ تحقیق کی شریک مصنفہ لامیا مولا نے کہا کہ یہ دریافت حیران کن ہے کیونکہ ایسا نہیں لگتا تھا کہ ہم اتنی پرانی اور واضح خصوصیات والی کہکشاں کی شناخت کر سکیں گے۔ اس کہکشاں کا وزن ہماری کہکشاں کے برابر ہے، جو اس کے ابتدائی دور میں اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔
تشکیل کے مراحل میں موجود کہکشاں کی تصویر جاری
6