کراچی ( شو بزڈیسک)ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگر مرد دوسری شادی کرے تو اسے ظالم سمجھا جاتا ہے، اور اگر عورت اپنی زندگی کو ایک نیا موقع دینے کے لیے دوسری شادی کرے تو اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی دوسری شادی کے چرچے ہو رہے ہیں، جو کم عمری میں ہی سنگل مدر بن گئی تھیں اور اپنے 2 بیٹوں کو اکیلے پال کر ان کی بہترین پرورش کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بیٹوں نے اپنی ماں کے اکیلے پن کو محسوس کرتے ہوئے خود اپنی ماں کی دوسری شادی کرائی اور اسے زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا ایک اور موقع فراہم کیا۔ سوشل میڈیا پر اس خوبصورت خاندان کی والدہ کے نکاح کے موقع پر کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے، جو نہ صرف ایک مثال بن رہا ہے بلکہ لوگوں کو ایک جذباتی پیغام بھی دے رہا ہے۔ اس پیغام کا مقصد یہ ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے والدہ اکیلی ہو جائے تو اسے دوسری شادی کا حق ہے اور بیٹوں کو معاشرتی روایات کے خلاف جاکر اپنی ماں کو خوشی دینے کا موقع فراہم کرنا چاہیے۔اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، اور دونوں لڑکوں کی تعریف کی جا رہی ہے جو اپنی ماں کی دوسری شادی پر بے حد جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔
نوجوان بیٹوں نے ماں کی دوسری شادی کروا دی، تصاویر وائرل
18
پچھلی پوسٹ