5
کراچی( اباسین خبر)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روک دی جائے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں وفاق، حکومت سندھ، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔