کراچی( اباسین خبر)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات اور مولانا کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہی مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کوشش کی، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں وزیراعظم اور بلاول صاحب کی ملاقات، مولانا کا مسئلہ حل، ایم کیو ایم اور باپ کی نمائندگی اور پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت تمام جمہوری معاملات جمہوری طریقے سے حل ہوں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہی طریقہ ہے بات چیت کو آگے بڑھانے کا، اور امید ہے کہ میری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ انشااللہ یہ سب بہت جلد ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ “سب سے پہلے پاکستان، سیاسی معاملات بعد میں۔” اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
جلد بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات ،مولانا کا مسئلہ حل ہونے کی امید ہے: فیصل واوڈا
5