5
پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔گرمائی علاقوں کے سکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ سرمائی علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک ہوں گی۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔