17
اسلام آباد( اباسین خبر)سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے۔سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، جس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں ترمیمی بل کی واپسی پر بحث کی جائے گی، اور انسداد سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ کے قوانین میں ترامیم بھی زیر غور آئیں گی۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ملک میں نجی ایئر لائنز کی پروازیں شروع نہ کرنے پر توجہ دلا نوٹس شامل ہوگا۔