10
لاہور( اباسین خبر)پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے متعلق سوالوں کے جوابات دیے جائیں گے اور توجہ دلا نوٹس کے جوابات بھی پیش کیے جائیں گے۔اجلاس میں ایک اہم بل پیش کیا جائے گا جس کے تحت اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ بل کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے ارکان کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے ماہانہ کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ، آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی اور امن و عامہ کے متعلق عام بحث بھی ہوگی۔