لاہور( ہیلتھ ڈیسک)کھجور ایک ایسی غذائی عنصر ہے جو اپنے غیر معمولی صحت کے فوائد کے لیے جانی جاتی ہے۔ یہ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے، اور سردیوں میں اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر کھانے سے اس کے فوائد اور بڑھ جاتے ہیں۔کھجور اور دودھ کا مرکب ایک طاقتور توانائی فراہم کرتا ہے کیونکہ دودھ میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی موجود ہوتی ہے، جو کھجور کے قدرتی مٹھاس اور فائبر کے ساتھ مل کر توانائی کو بڑھاتا ہے۔ اس کومبو سے جسم کو بہتر توانائی ملتی ہے، اور ہاضمے کی رفتار بھی سست ہوتی ہے، جو چکنائی اور پروٹین کے جذب کے لیے فائدہ مند ہے۔مزید برآں، کھجور اور دودھ کا یہ مرکب دل کی بیماریوں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرتا ہے اور خون کی صحت مند گردش کو فروغ دیتا ہے کیونکہ یہ پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو دل کی صحت کے لیے ضروری غذائی اجزا ہیں۔
کھجور اور دودھ کا کومبو، سردیوں میں ایک صحت بخش اور لذیذ غذا
6