لاہور( ہیلتھ ڈیسک)اگر آپ جسمانی فٹنس کی اصل کلید جاننا چاہتے ہیں تو شاید آپ یہ سوچیں کہ آپ کو جِم میں کافی وقت گزارنا ہوگا، لیکن فٹنس ماہرین اس کے بالکل برعکس تجویز دیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جِم میں شدید ٹریننگ کے چھ سے آٹھ ہفتوں کے بعد کچھ عرصہ جِم سے چھٹی لینا دراصل فٹنس کی کلید ہے۔ جِم سے ہفتہ بھر کی چھٹی کا مقصد ورزش کی شدت کو کم کرنا اور جسم کو بہتر بنانے کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے۔یہ وقفہ پٹھوں کی تھکاوٹ اور ہلکے پھلکے نقصان سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے، جو شدید ٹریننگ کے دوران ہوتا ہے۔ شدید ورزش سے پٹھوں کے ٹشوز کو معمولی نقصان پہنچتا ہے، جو کہ فٹنس کے فوائد کی بہتری کے لیے ضروری ہے، لیکن یہ بہتری صرف اس صورت میں ممکن ہے جب جسم کو مکمل آرام بھی ملے۔ورزش کے دوران پٹھوں میں چھوٹے چھوٹے سقم پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کے ریشے غیر منظم ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔ یہ سوزش پٹھوں میں مثبت تبدیلیوں کو فروغ دیتی ہے، جو فٹنس میں بہتری کا باعث بنتی ہے۔
فِٹنس کیلئے جِم سے ہفتہ بھر کی چھٹی لازمی لیں، فِٹنس انفلوئنسرز کی تجویز
14