کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موبائل اسکرین پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے چھوٹے بچوں کی نیند متاثر ہو سکتی ہے، جس کا بالآخر ان کے جارحانہ رویوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔محققین نے ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ اینڈ کیئر جریدے میں رپورٹ کیا کہ نیند کی خرابی بچوں میں ناقص توجہ، متشدد سرگرمیوں اور موڈ کی خرابی کو بڑھا سکتی ہے۔ بدترین صورت میں، بچے ایسے حالات میں جا سکتے ہیں جہاں والدین کے لیے ان پر کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔سماجی اور جذباتی سرگرمیوں اور ترقیاتی سائیکو پیتھولوجی کے ماہر ڈاکٹر بوون ژا نے کہا کہ ہمارے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ موبائل اسکرین پر زیادہ وقت گزارنا اور نیند میں خلل ایک دوسرے کو بڑھاتے ہیں، جس سے توجہ کے مسائل، اضطراب اور ڈپریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
موبائل پر زیادہ وقت بچوں میں جارحانہ رویہ پیدا کرسکتا ہے
5