نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں تقریبا نصف نوجوان مسلسل سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے مطابق، 13 سے 17 برس کے درمیان 46 فیصد بچوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنے وقت کا بڑا حصہ فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر صرف کرتے ہیں۔یہ شرح ایک دہائی قبل کی شرح سے 24 فیصد زیادہ ہے، لیکن ریسرچ سینٹر کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں یہ شرح برقرار رہی ہے۔ مجموعی طور پر 96 فیصد نوجوانوں نے بتایا کہ وہ روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے اسمارٹ فونز، کمپیوٹر، گیمنگ کونسولز اور ٹیبلٹس کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ متعدد نوجوانوں نے بتایا کہ ان کو اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔یہ سروے 18 ستمبر سے 10 اکتوبر تک کیا گیا تھا۔
نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کے متعلق تشویش ناک انکشاف
16