لاہور( اباسین خبر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک مذاکرات کے لیے آئیں، کیونکہ وزیراعظم نے بات چیت کی پیشکش کی ہے اور ملک کی بہتری کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھی، تو شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کی دعوت دی تھی۔ 2018 کے بعد انہیں گلہ تھا کہ نتائج الٹ دیے گئے، لیکن اب پی ٹی آئی سے بات کرنا بنیادی شرط ہے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 4 سال حکومت میں مقدمات بناتے رہے، لیکن ہم ان سے بات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گزارہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ اچھا چل رہا ہے، اور اگر ان کی جگہ کوئی اور آتا ہے تو اس کے ساتھ بھی معاملات ٹھیک رہیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلے ایک سال میں کبھی جلسہ کیا، کبھی سڑکوں پر ریلی نکالی، اور اسلام آباد پر چڑھائی کا نقصان ان کو خود سیاسی اور انتظامی طور پر ہوا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی گورننس اور لوگوں کی بھلا ئی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ اگر کوئی اور آتا ہے تو وہ بھی وہی کرے گا جو علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں، جس سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دے دی
1