اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر دو سال پانچ مہینے بعد 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ نومبر 2024 تک سٹیٹ بینک کے ذخائر 12.04 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ ہفتہ وار 620 ملین ڈالر کے اضافے سے پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16.62 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.58 ارب ڈالر ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کردار پالیسی ساز ماحول اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال کرنے میں اہم رہا ہے، جس سے معاشی استحکام کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی گئی۔ایس آئی ایف سی کا تعاون اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان پاکستان کی مالی حالت میں بہتری کی علامت ہے۔
زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی بدولت معیشت میں استحکام
11