کراچی( اباسین خبر)ترجمان بلاول بھٹو مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کردیا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بننے کے لیے کبھی نو مئی کے حملے کرواتے ہیں تو کبھی اسلام آباد پر لشکرکشی کرتے ہیں، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کر دیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا گھنانا کردار کبھی نہیں بھلایا جائے گا، جنہوں نے اپنا اقتدار خطرے میں دیکھ کر ملک پر معاشی بحران مسلط کیا۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنا گریبان جھانکیں۔ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کسی خفیہ مشن کے نتیجے میں نہیں، بلکہ عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے۔
حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا، مرتضی وہاب
12