لاہور( کامرس ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ، سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پیاز 160 روپے، آلو 100 روپے، لہسن 800 روپے، اور ادرک 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ بند گوبھی 60، پھول گوبھی 90، پالک اور ساگ 40 سے 50 روپے کلو میں دستیاب ہیں، جبکہ موسمی سبزیاں شلجم 50، مولی 40 اور گاجر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔دوسری جانب، برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 432 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ فارمی انڈے 324 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔
ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ، سبز مصالحہ جات کے نرخ بدستور عوام کی جیب پر بھاری
4