کراچی ( کامرس ڈیسک)ملک میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے رواں ہفتے کے آغاز سے ہی متحرک ہوگئے ہیں۔ بڑے دکاندار اس وقت چینی کو 130 سے 135 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، جبکہ ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ چھوٹے دکاندار چینی کو 140 سے 150 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، جس میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 روپے اور جنوری میں 133 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ فیوچر ٹریڈ کے تحت جنوری میں چینی کی قیمت میں مزید 8 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
چینی15روپے کلو مہنگی ،جنوری میں قیمت مزید 8روپے بڑھنے کا امکان
10