پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ابھی مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا، صرف ابتدائی ملاقات میں سلام دعا ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر 15 دسمبر سے پہلے بات چیت ہو جائے تو یہ ملک کے لیے بہتر ہو گا۔شیر افضل مروت نے مزید بتایا کہ 15 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی نے ترسیلاتِ زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے، اور اگر حالات جوں کے توں رہے تو اس کال پر عمل درآمد ہو گا۔انہوں نے وضاحت کی کہ بانی پی ٹی آئی نے فی الحال مذاکرات کے لیے نہیں کہا، صرف مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں میں غم اور مایوسی چھائی ہوئی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسی صورت حال میں مذاکرات کی بات کرنا مناسب نہیں کیونکہ اس سے کارکنوں میں مزید مایوسی پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سول نافرمانی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
مذاکرات شروع نہیں ہوئے، ابھی تو صرف سلام دعا ہوئی ہے: شیر افضل مروت
14