کراچی ( اباسین خبر)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی، منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 7 ارب روپے ایم کیو ایم کو دیے گئے ہیں تاکہ وہ خاموش رہیں۔منعم ظفر نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل جناح ٹان کی یوسی 5 میں ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ جناح ٹان میں یوسی چیئرمین اور دیگر افراد کو زد و کوب کیا گیا۔ فارم 47 کے تحت مسلط کیے گئے لوگوں کو اپنی حدود میں رہنا ہو گا۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے شہر کو بھتہ خوری اور لاشوں کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک 19 سال میں نہ تو بجلی کی پیداوار بڑھا سکی اور نہ ہی تقسیم کا نظام بہتر بنا سکی۔ سردیوں میں بھی شہر میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔منعم ظفر نے کہا کہ نیپرا، کے الیکٹرک کا ربڑ اسٹیمپ بن چکا ہے۔ اگرچہ نیپرا نے 5 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا، لیکن کے الیکٹرک کہتی ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کے الیکٹرک عوام دشمن رویہ ترک نہیں کرے گی، ہماری مخالفت جاری رہے گی۔
ایم کیو ایم کو خاموش رہنے کیلئے 7 ارب روپے دیے گئے ہیں: منعم ظفر
8