پشاور( اباسین خبر)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا:”حکومت نے ملٹری ٹرائل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے۔””سیاسی مفادات کے لیے تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کی جائیں۔””سیاسی مافیا اپنی بقا بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے میں دیکھ رہی ہے۔”بیرسٹر سیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغضِ بانی پی ٹی آئی میں حکومت ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے اور سول نافرمانی کی کال پر غیر ضروری ردعمل دکھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سیاسی تلخیوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔
بانئ پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا: بیرسٹر سیف
9