13
لاہور( اباسین خبر)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف بااختیار افراد سے کیے جا سکتے ہیں، موجودہ حکومت بااختیار نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ ہی اصل طاقت رکھتی ہے۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”مذاکرات اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہوں گے، کیونکہ فیصلہ سازی کی قوت انہی کے پاس ہے۔””26 نومبر کے واقعات کی ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے۔”احمد خان بھچر کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف سطحوں پر مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں۔