8
لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائیکورٹ میں اقدام قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر وہ کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔ مدعیان مقدمہ اور پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے کے لیے بھاگتے رہے مگر وہ قابو نہ آیا۔مدعیان نے پولیس پر ملزم کو فرار کرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سب پولیس کی ملی بھگت سے ممکن ہوا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی وزیر آباد میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔