کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور کئی دن بعد بحفاظت بازیاب ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق، دکی کے علاقے غڑواس سے اغوا ہونے والے تین مزدوروں کی بازیابی کی تصدیق ایس ایچ او ہمایوں ناصر خان نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اغواکار تینوں مزدوروں کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بازیاب ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ، نور محمد، اور حکمت اللہ شامل ہیں، جو کچلاک کے رہائشی ہیں۔پولیس افسر کے مطابق، تینوں مغوی بازیاب ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے کچلاک پہنچ گئے ہیں۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مسلح افراد نے 13 نومبر کو غڑواس میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر دھاوا بول کر مشینری اور سامان کو نذر آتش کردیا تھا اور تینوں مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا۔
دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور کئی روز بعد بحفاظت بازیاب
27